نئی دہلی/22نومبر(ایجنسی) پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی ٹینس کی روسی کھلاڑی ماریہ شراپوا کو ہندوستان میں اپنے خلاف جعلسازی کے ایک مقدے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے روسی ٹینس سٹار کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ قائم کیا ہے۔
ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں نے رہائشی پراجیکٹ 'بلٹ بائے شراپوا' کی
تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا جبکہ اس پراجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ۲۰۱۲ میں جب انہوں نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے وہاں ایک نئے رہائشی کمپلیکس کا آغاز کیا تھا میں جس میں خریدار کو ایک شاندار مستقبل کے خواب دیکھاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہاں پر انہیں ٹینس اکیڈمی کے ساتھ ساتھ کلب ہاوس اور ہیلی پیڈ بھی بنا کر دیا جائے گا۔